ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سابق ممبر پارلیمنٹ نیلیش نارائن رانے نے استعفی دیا

کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سابق ممبر پارلیمنٹ نیلیش نارائن رانے نے استعفی دیا

Wed, 22 Mar 2017 13:08:01  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 21؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مہاراشٹر کے سینئر لیڈر نارائن رانے کے بیٹے اور سابق ایم پی نیلیش رانے نے منگل کو ریاست کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ عام کارکن کی طرح کانگریس میں کام کرتے رہیں گے۔نیلیش رانے نے اپنا استعفی مہاراشٹر ریاستی صدر اشوک چوہان کو بھیج دیا ہے۔اشوک چوہان کو بھیجے گئے خط میں نیلیش رانے نے لکھا ہے کہ ان کے پارلیمانی علاقے رتناگری ضلع میں کانگریس کا ضلع صدر گزشتہ دو سال سے مقرر نہیں کیا گیا ہے۔خط میں اشوک چوہان پر ریاست میں کانگریس کو ہو رہے نقصان کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔نیلیش رانے نے خط میں کہا ہے کہ ریاستی صدر کو زمینی سطح پر کارکنوں کو جو تعاون ملنا چاہے وہ نہیں مل رہا ہے، اس سے پارٹی کی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔نیلیش رانے نے اپنے خط میں لکھاہے کہ اگریہی صورت حال رہی تو آئندہ دنوں میں گاؤں کی سطح پر پارٹی کو امیدوار تک نہیں مل سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں سے وہ ریاستی صدر کو رتناگری کا ضلع صدر مقرر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اس کے لیے انہوں نے اشوک چوہان کو کئی خطوط بھی لکھے ہیں اور کئی بار زبانی بھی کہا ہے، لیکن اشوک چوہان نے ان کی بات پر دھیان نہیں دیا، اس لیے اب وہ ریاستی جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔


Share: